لاک ڈاون کی خلاف ورزی۔پانچ ارکان اسمبلی کو ہائی کورٹ کی نوٹس

   

حیدرآباد 5مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون کے اصولوں کی خلاف ورزی کے الزامات پر آندھراپردیش ہائی کورٹ نے پانچ ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کی ہے ۔ ارکان اسمبلی مدھوسدن ریڈی، روجا، سنجیوئیا، وینکٹ گوڑ،رجنی کو لاک ڈاون کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایڈوکیٹ پی کشور کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت منگل کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کی گئی۔اندرانیل بابو ایڈوکیٹ نے اس عرضی کے ذریعہ عدالت کی توجہ دلائی جس پر عدالت نے ان پانچ ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کی۔