حیدرآباد۔ لاک ڈاون قواعد کی خلاف ورزی اب مہینگی پڑسکتی ہے کیونکہ پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر آئسولیشن سنٹر منتقلی کا آغاز کیا ہے ۔ پیدا پلی ضلع میں پولیس حکام نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور گاڑیاں ضبط کرنے کے بعد اب خلاف ورزی کرنے والوںکو آئسولیشن سنٹر منتقل کرنے کا آغاز کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک علیحدہ آئسولیشن سنٹرقائم کیا گیا ہے جہاں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو منتقل کیا جا رہا ہے ۔