حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز)لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی سختی ابھی بھی جاری ہے اور سڑکوں پر غیرضروری طور پر نکلنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور ان کی گاڑیاں ضبط کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اتوار کے دن پولیس نے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت 12,123 مقدمات درج کئے ہیں اور 1,553 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں جبکہ 54 آٹوز اور 171 کاریں بھی ضبط کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے تحت 3 کیلومیٹر کے لزوم کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، لیکن پولیس لاک ڈاؤن کے بہانے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں زدوکوب کیا جارہا ہے۔