لاک ڈاون کے دوران شراب کی دوکانات کھلی رکھنے کی افواہیں ‘ پولیس کی سخت چوکسی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) دونوں شہروں میں پولیس نے شراب کی دکانات کے قریب سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ سوشیل میڈیا پر شراب کی دکانوں کو لاک ڈاون کے دوران کھولنے کی غلط اطلاعات کے بعد کئی افراد شراب کی دکانات کے قریب دیکھے گئے۔ اس ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے مستقل طور پر شراب کی دکانات کے قریب پولیس پکیٹس تعینات کردیئے گئے ہیں۔ ملک پیٹ، چکڑ پلی، فلک نما، چادرگھاٹ اور دیگر علاقوں میں شراب کی دکانات کے قریب ہجوم دیکھا گیا جس کے پیش نظر پولیس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ آبکاری عہدیداروں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانات کو کھولنے کی اجازت نہیں رہے گی۔