جرمانہ عائد کیا جاسکتاہے ۔ اصل دستاویزات بھی نہ کرنے ڈی جی پی کی ہدایت
حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر جنرل پولیس ایم مہیندر ریڈی نے ریاست کے تمام پولیس کمشنران اور ضلع ایس پیز کو لاک ڈاؤن کے دوران ضبط گاڑیوں کو مالکین کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ڈی جی پی نے چار نکات پر مشتمل ایک آرڈر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضبط شدہ گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے نتیجہ میں انہیں متعلقہ عدالت کو منتقل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ان گاڑیوں کو رکھنے مناسب جگہ موجود ہے ۔ اس پس منظر میں گاڑیوں کو مالکین کو حوالے کیا جائے ۔ ریاست کے تمام اسٹیشن ہاوز آفیسرس کو کارروائی کرنے ہدایت دی گئی ۔ ڈی جے پی نے کہا ہے کہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت درج مقدمات کے تحت ضبط گاڑیوں کو جرمانہ کی ادائیگی پر حوالے کیا جاسکتا ہے جبکہ تعزیراتہند کے دفعہ 188 کے تحت ضبط گاڑیوں کو مالکین کے ڈکلیریشن اور 1000 روپئے کے بانڈ پر موٹر سائیکل اور آٹوز کو حوالے کیا جاسکتا ہے جبکہ کاروں کیلئے 2000 روپئے کا بانڈ ضروری ہے ۔ احکام کے بموجب انسپکٹر خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف سکینڈ کلاس مجسٹریٹ کے اجلاس پر چارج شیٹ بھی داخل کرسکتے ہیں ۔ اسی طرح تعزیرات ہند کے دفعہ 188 اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت ضبط کی گئی گاڑیوں کو بھی 1000 اور 2000 روپئے کے بانڈ حاصل کرکے مالکین کے حوالے کیا جاسکتا ہے ۔ تعزیرات ہند اور اسپیشل ایکٹ کے تحت یعنی پولیس عہدیدار ، سرکاری ملازمین ، ڈاکٹر کے خلاف حملے میں ملوث افراد کی گاڑیوں کو سی آر پی سی قوانین چارج شیٹ فائل کی جاسکتی ہے اور ان کی گاڑیاں بھی بانڈ پر ریلیز کی جاسکتی ہے ۔ ڈی جے پی نے واضح کہا ہے کہ ضبط گاڑیوں کے دستاویزات کے صرف نقل ( زیراکس کاپی ) رکھی جائے اور اصلی بطور ضمانت رکھنے کی ضرورت نہیں ۔ ان احکام کے بعد لاکھوں شہریان کو راحت ملے گی کیونکہ لاک ڈاؤن میں دیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔