لاک ڈاون کے دوران ٹینک بنڈ پر چہل قدمی

   

روکنے پر پولیس سے گالی گلوج ‘ پٹرولنگ ویان کی کنجیاں چھین لی گئی
حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) حسین ساگر جھیل ٹینک بنڈ پر چہل قدمی کرنے والے دو افراد کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ چکڑ پلی پولیس کے بموجب ومشی اور نندیتا جو آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں دو دن قبل ٹینک بنڈ پر چہل قدمی کررہے تھے جسے دیکھ کر چکڑ پلی پولیس کی ایک پٹرولنگ پارٹی نے انہیں روک لیا اور ان کی تمام تفصیلات حاصل کی گئی اور انہیں لاک ڈاؤن کے دوران چہل قدمی کرنے پر انتباہ دیا گیا اور بات چیت میں مصروف تھے کہ نندیتا کا باپ جے آر سرینواس وہاں پہنچ گیا اور دو پولیس کانسٹبلس سے بدسلوکی اور گالی گلوج کی۔ اتنا ہی نہیں کہ سرینواس کے بیٹے ومشی نے پولیس کانسٹبلس کی گاڑی کی چابیاں بھی چھین لی۔ انسپکٹر چکڑ پلی شیو شنکر راؤ نے کہا کہ مذکورہ افراد کو لاک ڈاؤن کے دوران چہل قدمی کرنے پر روکا گیا لیکن وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے وہاں سے گذرنے والی بعض مسلم خواتین کی موجودگی کے پس منظر میں اس معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی ۔ پولیس نے سرینواس اور اس کے بیٹے ومشی کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔