لاک ڈاون کے دوسرے دن گھڑسوار پولیس کی پٹرولنگ

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں لاک ڈاون کے دوسرے دن گھڑسوار پولیس بھی دیکھی گئی جس نے لاک ڈاون کے دوران گھوڑوں پر بیٹھ کر پٹرولنگ کی۔اس خصوص میں چیتنیہ پوری پولیس انسپکٹر روی کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ناکہ بندی کرتے ہوئے لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف معاملات درج کئے جارہے ہیں۔