حیدرآباد15اپریل (یواین آئی) لاک ڈاون کے قواعد کی خلاف ورزی پر تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پولیس نے 290گاڑیاں ضبط کی۔ضلع میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے ۔پولیس، ضروری اشیا کی فراہمی کے لئے چلائی جانے والی گاڑیوں کو ہی اجازت دے رہی ہے اور بلا وجہ سڑکوں پر چلائی جارہی گاڑیوں کو ضبط کیاجارہا ہے ۔ضلع کے بعض علاقوں کو نومومنٹ زونس میں تبدیل کیاگیا ہے جہاں پر پولیس اور دیگر حکام کی جانب سے سختی سے نظر رکھی جارہی ہے ۔محکمہ صحت کے اہلکاروں کی جانب سے گھر گھر سروے کیاجارہا ہے ۔کئی مشتبہ افراد کو الگ تھلگ رکھاگیا ہے ۔ضلع میں جگہ جگہ تھرمل اسکیاننگ کے ذریعہ جانچ کا کام کیا جارہا ہے ۔ضلع کلکٹر اور ضلع کے دیگر عہدیداروں کی جانب سے نومومنٹ زونس کا معائنہ کرتے ہوئے صورتحال اور ان زونس میں رہنے والے افراد کی مشکلات کا جائزہ لیاجارہا ہے اور ان افراد تک ضروری اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔
اے پی کے ضلع کرنول میں کورونا کے مزید 6مثبت معاملات
حیدرآباد15اپریل (یواین آئی) اے پی کے ضلع کرنول میں کورونا وائرس کے مزید 6مثبت معاملات درج کئے گئے ۔ ریاست میں اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔کلکٹر ویراپانڈین نے کہاکہ ضلع میں اس مرض کے متاثرین کی تعداد میں 6کا اضافہ ہوا ہے ۔ نئے معاملات کے درج ہونے کے بعد ضلع میں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 98تک جاپہنچی۔
جبکہ ایک شخص کی اس وائرس سے موت واقع ہوئی اور پانچ افراد کو روبہ صحت ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
