لاک ڈاون کے قواعد کی خلاف ورزی میں حیدرآباد سرفہرست

   

حیدرآباد۔ لاک ڈاون کے قواعد کی خلاف ورزی میں حیدرآباد سرفہرست رہا۔ شہریان حیدرآباد،ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 51(b)جس کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت نے نافذ کیا تھا کی خلاف ورزی میں آگے رہے ۔22مارچ سے اس قانون پر عمل شروع کیاگیا جس کے مطابق یکم جولائی تک ماسک نہ پہننے والوں پر ریاست بھر میں 67,557معاملات درج کئے گئے ۔سماجی فاصلہ کو برقرار نہ رکھنے ،لاک ڈاون پر عمل نہ کرنے پر یہ معاملات درج کئے گئے ۔حیدرآباد میں اس خصوص میں 14,346معاملات درج کئے گئے ۔ کھمم کمشنریٹ کے حدود میں 6372 خلاف ورزی کے معاملات درج کئے گئے ۔پولیس نے 20جون سے ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنا شروع کیا۔اب تک ریاست بھر میں 3288 افراد کو چالان کیاگیا۔ان افراد کی نشاندہی سی سی ٹی وی فوٹیجس کے ذریعہ کی گئی۔ماسک نہ پہننے کے معاملہ میں ونپرتی ضلع میں 846معاملات درج کئے گئے ۔یہ ضلع اس خصوص میں سرفہرست رہا جبکہ حیدرآباد 585معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔