لاک ڈاؤن : تین ماہ کا برقی بل معاف کیا جائے

   

سماجی کارکنان کا وزیراعلٰی سے مطالبہ،ایس۔ڈی اوکو میمورنڈم کی پیشکشی
دیگلور ۔/16مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس اور دیگر سماجی کارکنان نے یہاں پر ڈویژن آفس پہنچ کر سب ڈویڑنل آفیسر مسٹرشکتی کدم کو ایک محضر پیش کیا گیا جس میں وزیراعلٰی ریاست مہاراشٹرا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست میں کرفیو سنچار بندی کے باعث گزشتہ دو ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن کے چلتے ریاست مہاراشٹر کے عوام معاشی بحران کا شکار ہیں۔ ایسے ہنگامی حالات میں مہنگا برقی بل بھرنا عوام کے لئے اور چھوٹے تاجرین کے لئے دوبھر ہے۔ چناںنچہ حکومت تین ماہ کا لائٹ بل معاف کردے۔ایسامطالبہ عوام کی جانب سے مسلسل یہاں پر کیا جارہا ہے۔ اس بات کو لے کرمجلس کے سینئر لیڈر سید سلیم الدین، شہر صدر شیخ عبدالقادر کے علاوہ دیگر سماجی کارکنان شیخ عظیم ،شیخ یوسف ،شیخ صدام، شیخ عمران اور سید رفیع الدین اور دیگر اراکین موجود تھے۔ کرونا وائرس سے لاک ڈاون ہوا ہے اس میں غریب عوام کوروزمرہ اپنا گھر چلانے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے۔ ایسے موقع پر برقی کابل بھرنا دشوار مسئلہ بتلایا گیا ہے۔اس موقع پر غریب اور مستحق عوام میں اناج کی تقسیم کی گئی اس بات کو مدنظر رکھتے ھوئے حکومت فیصلہ لے کہ پوری ریاست بھرکے کے غریب عوام کا تین مہینے کا بل معاف کیا جائے تاکہ غریب اورمزدور طبقہ کو کافی حد تک راحت مل سکتی ہے۔سب ڈویڑنل آفیسر مسٹر شکتی کدم نے نے میمورنڈم قبول کرتے ہوئے حکومت سے نمائندگی کا تیقن دیا ہے۔