لندن ۔ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کا تجربہ دنیا کے لوگوں کا تقریباً ایک جیسا ہی ہے، یہاں تک کہ ہر زبان میں بھی اس سے وابستہ الفاظ بھی ایک جیسے ہیں۔ایسا ہی ایک لفظ ہے لاک ڈاؤن جسے مشہور کولنز ڈکشنری نے 2020 کا ‘ورڈ آف دا ایر، قرار دیا ہے۔کولنز ڈکشنری پر ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ہمارے لغت کے ماہرین نے لاک ڈاؤن کا لفظ اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کے ایک جیسے تجربے کے بارے میں ہے۔