لاک ڈاؤن میں حرم کا سنگ مرمر بدل دیا گیا

,

   

مکہ مکرمہ ۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران حرم مکی کے مختلف حصوں میں سنگ مرمر کی تبدیلی کی گئی ہے۔انتظامیہ کے تحت منصوبے اور تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ انجینئر عمار بن محمد الاحمدی نے کہا ہے کہ عمرہ معطلی کے دوران کنگ فہد توسیعی حصے کے علاوہ مسعی اور امام کے مصلے کے سنگ مرمر کی تبدیلی کی گئی ہے۔اس عرصے کے دوران انتظامیہ نے مختلف ٹھیکیداروں کو تعمیراتی کاموں کے لئے 437 اجازت نامے جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا معطلی کے دوران 4002 سنگ مرمر کی تبدیلی ہوئی ہے جس کا کل رقبہ 1849مربع میٹر تھا۔ان میں سے 3302 سنگ مرمر کی تبدیلی کنگ فہد توسیعی حصے میں ہوئی ہے جبکہ 700 سنگ مرمر مسعی میں بدلے گئے ہیں۔مسعی کو کام کے لئے 18 زون میں تقسیم کیا گیا جہاں مرحلہ وار ماربل کی تبدیلی ہوئی ہے۔نئے سنگ مرمر انتہائی معیاری ہیں جو سورج کی تپش سے گرم نہیں ہوتے، ان کی تین سینٹی میٹر موٹائی ہے۔