بنگلور۔ 9مئی ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر نیل کانت شرما نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کی ٹیم کی پہلی ترجیح خود کو فٹ رکھنا ہے۔کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔نیل کانت نے کہا کہ پوری ٹیم کے کھلاڑی اس دوران بنگلور میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے اپنے کمروں میں مختلف ورزش کرتے ہیں۔25 سالہ مڈفیلڈر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ چند ماہ ہم سب کے لئے کافی چیلنج والے رہے ہیں۔جب سے لاک ڈاؤن لگا ہے ہم نے ہر ممکن طریقے سے تربیت کی کوشش کی ہے۔بینڈ جیسے آلے کے سہارے ہم اپنے کمروں میں مختلف ورزش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مختلف حالات کے درمیان کھیلنے میں فٹنس ایک بڑا کردار ادا کرے گا۔ہم پش اپ اور سٹ اپ کرتے ہیں۔
