یلاریڈی ۔ 21 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ ایک ماہ سے لاک ڈاؤن پر یلاریڈی ڈیویژن میں پولیس کی بہترین خدمات کے ساتھ ماحول پرسکون ہے ۔ ہر روز صبح سے ہی مقامی پولیس متحرک ہوتے ہوئے عوام کو حمل ونقل پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ روزانہ ڈیلی مارکٹ میں عوام کو فاصلہ اختیار کرنے کے مشورے دیئے ۔ بہترین نگرانی کر رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ڈی ایس پی مسٹر شاشنک ریڈی تاجروں کی مقرر کردہ قیمتوں پر بھی نظر رکھ کر عوام کو واجبی دام میں ترکاریاں ‘ کرانہ اشیاء ‘ خریدنے کی راہ ہموار کئے ہیں ۔ یلاریڈی ڈی ایس پی اور سرکل انسپکٹر مسٹر اج شیکھر ‘ سب انسپکٹر شویتا ‘ اور کمار راجا مستقر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو حالات کو مکمل قابو میں رکھے ہیں ۔