لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری

   

سرپور ٹاؤن میں قواعد کی خلاف ورزی پر کوویڈ مقدمہ درج
سرپور ٹاؤن : سرپور ٹاون جو کہ ریاست مہاراشٹر کا سرحدی علاقہ کہلاتا ہے. تلنگانہ ریاست حکومت کے لاک ڈوان میں سختی سے اقدامات کرنے کے احکامات اصول ہوتے ہی سرپور ٹاون سب انسپکٹر آف پولیس روی کمار نے ریاست مہاراشٹرسے آنے والے گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے اور بغیر اجازت اور غیر ضروری سڑکوں پر اور ریاستی حکومت کے قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آنے والے لوگوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو ضبط کرکے کوویڈ۔ 19 کیس درج کیا گیا اس موقع پر سب انسپکٹر آف پولیس روی کمار نے کہا کہ ریاست حکومت اور محکمہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل آوری آور سختی کرنے پر عوام کی بہتری ہے کیونکہ عوام کی جانوں کی حفاظت کے لیے محکمہ پولیس کے ملازمین چوبیس گھنٹے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں تاکہ ریاست کی عوام کرونا وبا سے محفوظ رہ سکے اس لیے ایمرجنسی کے حالات میں باہر آنے کا عوام کو مشورہ دیا. اس موقع پر ریاست مہاراشٹر سے آنے والے گاڑیوں کی تفصیلی طور پر معائنہ کیا گیا بعد ازاں سب انسپکٹر آف پولیس روی کمار کی جانب سے غیر ضروری سڑکوں پر آنے والے نوجوانوں میں کونسلنگ کی گئی۔