حیدرآباد : لاک ڈاؤن میں پولیس سے بچنے کے دوران مشتبہ طور پر گرکر ایک نوجوان فوت ہوگیا۔ سیف آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 24 سالہ مجید خان سیڑھیوں سے گرکر شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ مجید خان سی بی آئی کوارٹرس علاقہ کے ساکن فیروز خان کا بیٹا تھا جو پیشہ سے پرنٹنگ کا کام کرتا تھا۔ کل مجید اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک عمارت پر ساتھیوں سے بات چیت میں مصروف تھا کہ اس نوجوان کی والدہ نے پولیس گاڑیوں کے سائرن کی آواز سنی اور فوری اپنے بیٹے کو مکان پہونچنے کی ہدایت دی جس کے بعد وہ واپس ہورہا تھا کہ سیڑھیوں سے گر پڑا۔ پولیس سیف آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔