لاک ڈاؤن کو کامیاب عوام و تاجرین سے اپیل

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی میونسپل چیرمین ستیہ نارائینا

یلاریڈی ۔ یلاریڈی مستقر پر کورنا وائرس سے متاثرین کی بڑھتی غیر معمولی تعداد کو مدنظر رکھ کر ایک ہفتہ کے لئے مکمل طریقہ سے لگایا گیا لاک ڈاؤن کامیاب بنانے میونسپل چیرمین مسٹر ستیہ نارائنا نے عوام اور تاجرین سے اپیل کی ہے ۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے نافذ کئے جانے کے بعد بھی کچھ دوکانات کھلے رکھے جانے پر خود شاہراہ پر گشت کرتے ہوئے تاجرین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سمجھایا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ میونسپل چیرمین نے لاوڈ اسپیکر لیئے عوام سے تعاون کرنے کا مشورہ دیا ۔ منڈل ناگی پیٹ گرام پنچایت میں قرار داد منظور کی گئی کہ انسداد کورونا کی خاطر نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پنچایت آفس میں خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہوٹلس اور ٹی اسٹالس دو ہفتہ کے لئے بند رکھنے کی قرارداد منظور کی ۔ باقی دوکانات صبح سات بجے تا دو پہر دو بجے تک ہی چلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ منڈل سداشیونگر کے پدماجی واڑی علاقہ کے ساتھ ساتھ چوراستہ پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سرپنچ کو یتا نے اطلاع دی ۔ یہ لاک ڈاؤن 10 اگسٹ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سداشیونگر میں ہفتہ بھر کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے سرپنچ سرینواس ریڈی نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ۔ یلاریڈی ڈیویژن کے تمام منڈل کورونا سے متاثر ہونے پر احتیاط کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔