حیدرآباد۔ 31 مارچ (سیاست نیوز ) حیدرآباد ٹریفک پولیس کے ذریعہ لاک ڈاؤن قواعد اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 50ہزار سے زیادہ مقدمات کیے گئے ہیں۔سب سے زیادہ تعداد مقدمات کی تعداد ٹکنالوجی کی مدد سے درج کئے گئے ہیں – ٹریفک جنکشن پر نصب ہینڈ ہیلڈ کیمروں اور نگرانی والے کیمروں کے ذریعہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تصاویر لینے کے بعد موٹرسائیکلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان مقدمات کی تعداد 46100 ہے۔شہر میں متعدد چیک پوائنٹس پر تعینات ٹریفک پولیس ٹیموں نے موٹرسائیکلوں کو روکنے کے بعد مختلف خلاف ورزیوں کے مقدمات بھی درج کررہے ہیں ۔ ان ٹریفک ٹیموں کے ذریعہ لگ بھگ 4700 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور 1100 سے زائد گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔انیل کمار ، ایڈیشنل کمشنر (ٹریفک) نے کہا کہ ٹریفک پولیس لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزیوں کے علاوہ معمول کے ٹریفک قواعد کی خلاف وزری کے معاملات بھی درج کررہی ہے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کے اپنے آن لائن پورٹل پر چالان اپ لوڈ کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھگتنا پڑیں گے۔
