حیدرآباد ۔28 ۔ اپریل(سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے باوجود شہر میں حلیم فروخت کرنے والے 3 افراد کو بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بنجارہ ہلز کے علاقہ زہرہ نگر میں رمضان المبارک کے موقع پر حلیم فروخت کی جارہی تھی جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہے۔ چند مقامی افراد نے پولیس کو اس کاروبار کے بارے میں اطلاع دی جس پر بنجارہ ہلز پولیس کی پٹرولنگ ٹیم پہنچ کر تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ تینوں افراد نے باضابطہ حلیم کے دیغ لگاکر افطار سے عین قبل کاروبار کر رہے تھے۔