لاگوس کی فلک بوس عمارت میں آگ، 10ہلاک

   

لاگوس، 19 ستمبر (یو این آئی): نائیجیریا کے تجارتی دارالحکومت لاگوس میں ایک بلند و بالا دفتر کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سات منزلہ “ایفری لینڈ ٹاورز” کے مکین آگ لگنے کے بعد تیسری اور چوتھی منزل سے کود رہے تھے ۔ بی بی سی کی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد تجارتی ورکرز تھے جو عمارت کے اندر پھنس گئے تھے ، جہاں شہر کی بیشتر تجارتی کمپنیوں اور اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔ بیشتر زندہ بچ جانے والے افراد جل گئے ہیں کئی لوگوں کو ہڈی ٹوٹنے کے سبب چوٹیں آئی ہیں جبکہ متعدد افراد دھوئیں کے اثرات سے سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔