لاہورایئرپورٹ پر چینی مسافر کی حالت خراب

   

Ferty9 Clinic

لاہور۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھے چینی مسافر کے ناک سے اچانک خون نکل آیا جس کے باعث مسافر کو آئسولیشن روم سے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا، جہاں سے وہ چینی شہر ارومچی جانا چاہتا تھا لیکن چین کے لئے پرواز نہ ہونے کے باعث ایئرپورٹ لاؤنج میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک مسافر کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا، مسافر کی حالت بگڑ گئی۔