لاہور اور ملتان میںہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ

   

اسلام آباد: پنجاب حکومت نے سموگ کی صورتحال کے پیش نظر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے ہیلتھ ڈیسک، ہسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ اور محکموں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بدھ تک ڈیٹا دیکھنے کے بعد لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگا دیں گے۔