لاہور میں رکشا میں دھماکہ سات زخمی ،دوکی حالت نازک

   

لاہور،29نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں لاہور شہر کے ملتان روڈ پر جمعہ کوایک رکشا میں دھماکہ ہونے سے کم سے کم سات افرادزخمی ہوگئے ۔جیونیوز کے مطابق زخمیوں کوقریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے جن میں دوکی حالت نازک ہے ۔بم ناکارہ بنانے والے دستہ کے اہلکاروں نے بتایاکہ رکشا پر تقریبا دو کلوگرام دھماکہ خیز مادہ تھا۔ دھماکہ کی جگہ بال بیئرنگ بھی پائی گئی ہیں۔ سیول لائن کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ رکشا ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اس نے شہر کے شیر کوٹ علاقہ سے سواری اٹھائی تھی اور اسے شمنا باد علاقہ میں اتاراتھا۔علاقہ کا محاصرہ کرکے تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے ۔