لاہور میں مظاہرین کا تشدد ، 5 افراد ہلاک

   

لاہور، 14 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کے مریدکے میں مذہبی جماعت کے تشدد پسند مظاہرین کومنتشر کر دیا گیا، تصادم میں پولیس افسر اور مذہبی جماعت کے کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مریدکے میں مذہبی جماعت کے پرتشدد مظاہرین کو منتشر کردیا گیا ہے ، پر تشدد احتجاج میں پولیس افسر شہید اور درجنوں اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے ، جس میں احتجاج کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، تاہم مذاکرات کے دوران قیادت ہجوم کو اکساتی رہی، ہجوم نے پتھراؤ، کیلوں والے ڈنڈے اور پیٹرول بم استعمال کیے جبکہ متعدد پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے سانحہ سے بچنے کی کوشش میں شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، جس پر مظاہرین مزید مشتعل ہوئے اور منظم حملے کیے گئے۔