لاہور میں گہراکہرناسا کی تصاویر سے بھی واضح

   

لاہور : پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور اور سرحد پار ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی ان دنوں شدید فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔ دونوں شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) مسلسل خطرے کے نشان کو پار کر رہا ہے۔لاہور اور نئی دہلی میں اے کیو آئی 300 سے بلند ہے جسے صحت کے لئے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کے سیٹلائیٹس سے ’ناسا ورلڈ ویور‘ سے حاصل کی جانے والی تصاویر سے بھی واضح ہو رہا ہے کہ ان دونوں شہروں میں اسموگ نے فضا کو جکڑ لیا ہے۔