لاہور ہائی کورٹ سے مریم نواز کی حفاظتی ضمانت منظور

   

10۔10لاکھ روپئے کے دو مچلکوں کا ادخال
لاہور : لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جاتی امراء اراضی اسکینڈل میں 12 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے 10، 10 لاکھ روپے دو مچلکوں کے عوض مریم نواز کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔عدالت نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے مریم نواز کو نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ دوران سماعت مریم نواز شریف، رانا ثناء اللہ خان، پرویز رشید اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب سینیٹر چودھری اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹاور محمد امجد پرویز ایڈوکیٹبطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔