شملہ : ہماچل پردیش کے لاہول سپتی ضلع کے ڈپٹی کمشنر راہل کمار نے اتوار کو اعلان کیا کہ ضلع میں موسلادھار بارش کے پیش نظر پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ کمار نے کہا کہ ضلع میں گزشتہ ہفتہ کی صبح سے مسلسل بارش ہو رہی ہے ، جس کی وجہ سے زیادہ تر لنک سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ‘ریڈ الرٹ’ بھی جاری کیا گیا ہے ۔طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے اعلان کیا کہ سرکاری اور پرائیویٹ اسکول، کالج اور آئی ٹی آئیزسمیت ضلع کے تمام تعلیمی ادارے پیر کو بند رہیں گے ۔
