حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ لا سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے درخواست داخل کرچکے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس ویب سائیٹ
https://lawcet.tsche.ac.in
سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ لا سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے جملہ 30,310 امیدواروں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور یہ امتحان 9 اکٹوبر کو 67 مراکز پر منعقد ہوگا ۔ ان میں 63 مراکز تلنگانہ میں و چار مراکز آندھرا پردیش میں ہونگے ۔ تین سالہ ایل ایل بی کورس کیلئے انٹرنس امتحان 10.30 بجے دن تا دوپہر 12 بجے و پانچ سالہ ایل ایل بی ڈگری کورس و پی جی ایل سیٹ کیلئے امتحان سہ پہر 3 بجے سے شام 4.30 بجے تک منعقد ہوگا ۔