لا کمیشن کو مستقل آئینی درجہ دینے کیلئے عرضی دائر

   

نئی دہلی: لا کمیشن کو ایک مستقل آئینی ادارہ کا درجہ دینے اور اس کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کے لیے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور پیشے سے وکیل اشونی اپادھیائے کی جانب سے دائر کی جانے والی اس درخواست میں مرکزی وزارت داخلہ، جوڈیشل سکریٹری اور لا کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو ایک مہینے کے اندر 22 ویں لا کمیشن تشکیل دینے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے ۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ 31 اگست 2018 کو 21 ویں لاء کمیشن کی میعاد ختم ہوگئی تھی، یعنی یکم ستمبر 2018 سے نہ ہی رخصت پذیر کمیشن کی توسیع ہوئی ہے اور نہ ہی نئے کمیشن کی تشکیل کی گئی ہے ۔