لا67.45لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی ضبط

   

شمس آباد۔/24 ستمبر، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 67.65 لاکھ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی ضبط کرلی۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد سے دبئی جانے والی فلائیٹ نمبر 6E-27 کے ایک مسافر محمد علی خان جس کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے 3,50,375 یو اے ای درہم جس کی ہندوستانی کرنسی 67.65 لاکھ روپئے کو ضبط کرتے ہوئے کسٹمس عہدیداروں کے حوالے کیا۔ کسٹمس عہدیداروں نے مسافر کو حراست میںلیکر مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔