جدہ۔29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ذوق العام (لباس اور اخلاقیات) سے متعلق ضوابط پر عمل درآمدکے احکامات صادر کر دیئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق ضوابط میں 19 نکات کو شامل کیا گیا ہے جن کی خلاف ورزی پر 50 سے 3 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔