لبرل پار ٹی کو کوڑے دان کا پارٹی نشان الاٹ کیا گیا

   

نئی دہلی: بھارتی لبرل پارٹی کے صدر ڈاکٹر منیش کمار رائے زادہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کے خلاف نئی دہلی کی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کی پارٹی کو کوڑے دان کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر رائے زادہ نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ ان کی پارٹی نے اب تک اسمبلی انتخابات میں 8 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے اور الیکشن کمیشن نے ان کی پارٹی کو کوڑے دان کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود نئی دہلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے سماجی کارکن اور عام آدمی پارٹی کی سابق کارکن میناکشی کو صدر بازار سے میدان میں اتارا ہے ، جب کہ راجیو کمار دوارکا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ دیگر امیدواروں میں موتی نگر سے مہیش دوبے ، آر کے پورم سے للت چودھری، گاندھی نگر سے ونود کمار جین، روہتاس نگر سے نسیم عثمان اور بابر پور سے شاہد خان میدان میں ہیں۔