لبنان، شام اور سوڈان کیلئے سعودی عرب کی انسانی امداد

   

ریاض : شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکز نے لبنان میں مغربی البقاع، عکار اور الضنیہ کے علاقوں میں ضرورت مندوں میں فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جن سے 828 خاندان مستفید ہوئے۔ اسی طرح دار الحکومت بیروت میں بھی انتہائی ضرورت مند افراد میں 467 فوڈ باسکٹ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا جن سے 2335 افراد مستفید ہوئے۔اس سے قبل دو روز پہلے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے شام کے صوبے حلب میں ضرورت مند خاندانوں میں کپڑوں کے 140 بیگ تقسیم کیے گئے۔ اس امداد سے 140 گھرانے مستفید ہوئے۔سعودی عرب نے سوڈان میں بھی بے گھر اور ضرورت مند خاندانوں میں تقریبا 2000 فوڈ باسکٹوں کی تقسیم کی۔ دریائے نیل کی ریاست میں اس کوشش کے نتیجے میں 12811 افراد مستفید ہوئے۔ یہ تقسیم سال 2025 کے لیے سوڈان میں غذائی امن کے منصوبے کے تحت عمل میں لائی گئی۔شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان کی ریاست البحر الاحمر کے شہر جبیت میں بھی 800 فوڈ باسکٹیں تقسیم کیں۔ اس تقسیم سے 4720 ضرورت مند بے گھر افراد مستفید ہوئے۔ یہ اقدام شاہ سلمان مرکز کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ انسانی بحران کے سائے میں برادر سوڈانی عوام کے مصائب میں کمی اور غذائی امن کے لیے کر رہا ہے۔