لبنانی سیاست داں حزب اللہ کی اسرائیل سے جنگ کی پالیسی پر معترض

   

بیروت: لبنان میں سرگرم مسیحی سیاسی جماعت لیبانیز فورسز (القوات اللبنانیہ) کے سربراہ نے حزب اللہ پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام سے مشورہ کیے بغیر ملک کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں گھسیٹ رہی ہے۔ایک تقریر میں شیعہ مسلم گروپ پر حملہ کرتے ہوئے سمیر جعجع جو پارلیمنٹ میں بڑے مسیحی گروپ کے سربراہ ہیں نے حزب اللہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے لبنانی عوام کا جنگ اور امن کا فیصلہ (کرنے کا حق) ضبط کر لیا گویا کوئی ریاست موجود ہی نہیں ہے۔