لبنانی صدر کی سعودی عرب آمد ولیعہد سے ملاقات

   

ریاض : لبنان کے نو منتخب صدر جوزف عون نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے موقعے پر دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ریاض کے یمامہ پیلس میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ لبنان کے صدر جوزف عون سعودی عرب کے سرکاری دورے پر کل ریاض پہنچے تھے جہاں ان کا سرکاری سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں لبنانی صدر جوزف عون نے لبنان کی حمایت اور استحکام میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔