پیرس: فرانسیسی صدارتی ذرائع نے کو العربیہ کو بتایا کہ پیرس لبنان میں نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ لبنانی عہدیداروں کے خلاف فرانسیسی پابندیوں کو خارج ازمکان قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن اگر حکومت کی تشکیل کے لیے بات چیت ہوتی ہے تو ہم پابندیوں میں جلد بازی نہیں کریں گے۔ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ لبنانی میڈیا نے دسمبر میں صدر امانیول میکروں کے لبنان کے دورے کی منسوخی کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کے آئندہ دسمبر میں دورہ بیروت کی منسوخی کی خبر غلط ہے۔ادھر ایک لبنانی عہدیدار نے کہا ہے کہ پیرس میں ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار نے فرانسیسی انٹلیجنس کے سربراہ برنارڈ ایمی کے ساتھ لبنانی حکومت کی تشکیل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ لبنان میں آئندہ ہفتہ نئی حکومت کی تشکیل متوقع ہے۔فرانس لبنان کے منقسم سیاستدانوں کو ایک نئی مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لیے قائل کررہا ہے جو ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اصلاحات لائے۔ ورنہ لبنان میں 1975 اور 1990ء کے ادوار جیسی خانہ جنگی چھڑنے کا خدشہ ہے ۔