لبنانی پارلیمان کا نئی حکومت پر اعتماد

   

بیروت ، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لبنانی پارلیمان نے نئی ملکی حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ 84 میں 63 ارکان پارلیمان نے وزیر اعظم حسن دیاب کی کابینہ کے حق میں ووٹ دیا۔ دیگر اقدامات کے علاوہ نئے سربراہ حکومت نے ملک میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات کا وعدہ بھی کیا ہے۔