بیروت: لبنان کی معروف گلوکارہ نجویٰ کرم نے طویل گاون زیب تن کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔ نجوی کرم پہلی عرب گلوکارہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ گاون کی لمبائی 182.7 فٹ(55.7 میٹر) ریکارڈ کی گئی۔لبنانی گلوکارہ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں اپنے نئے البم کے اجرا کے موقع پر مداحوں سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ اپنے لباس کے حوالے سے ریکارڈ بھی بنایا۔نجوی کرم نے اردنی فیسٹول جرش میں نئے انداز سے شرکت کی۔ انہوں نے سفید رنگ کا جمپ سوٹ اور گاون زیب تن کیا جسے سنہری بیلٹ سے مزین کیا گیا تھا۔ لبنانی گلوکارہ نے فیسٹول میں اپنی منفرد شخصیت سے موزوں، خوبصورت اور پرکشش انداز میں سامنے آنے کا ریکارڈ بنایا۔