بیروت : لبنان اور اسرائیل میں سمندری حدود کے تعین کے سلسلے میں مذاکرات کا نیا دور آج صبح منعقد ہوا۔ لبنان کے شہر راس الناقورہ میں واقع یونیفل کے زیر انتظام مرکز میں منعقد ہونے والے مذاکرات اقوام متحدہ کی سرپرستی میں امریکہ کی وساطت سے ہو رہے ہیں۔فریقین کی جانب سے مذاکرات کی تفصیلات کو پردے میں رکھا جا رہا ہے۔
آسٹریلیا میں بچوں کے
جنسی استحصال کا عالمی گروہ گرفتار
ویانا : آسٹریلیا میں حکام نے بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کرنے والا ایک بڑا عالمی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، جس کے تانے بانے امریکہ ، کینیڈا، یورپ اور ایشیا میں پھیلے ہوئے تھے۔ حکام نے اس گروہ میں شامل 16 افراد کو آسٹریلیا کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔ ان میں بچوں کی دیکھ بھال پر مامور ایک اہلکار اور بچوں کی فٹ بال ٹیم کا ایک کوچ بھی شامل ہے۔