لبنان تباہی کی طرف گامزن مشکل فیصلے ناگزیر : الحریری

   

بیروت: لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری نے خبر دار کیا ہے کہ لبنان کے تیزی سے ساتھ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت اس بگاڑ کو روکنے کیلئے مشکل اور فوری فیصلے کرنا ہوں گے۔ چہارشنبہ کو سعد الحریری نے کہا کہ سب کو جان لینا چاہیے کہ سیاستدانوں کے پاس وقت نہیں بچا ہے اور یہ کہ ملک تیزی سے پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔لبنانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایک بار حکومت بننے کے بعد ،ہم ملک میں تباہی کو روکنے کے لیے مشکل اور تیز فیصلے لیں گے۔