لبنان جلد نئی حکومت تشکیل دے، فرانس

   

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بیروت پہنچے ہیں جہاں انہوں نے لبنان پر فوری نئی حکومت تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔ بیروت ایئرپورٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ملک کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی ہوچکی ہے، نئی حکومت کی تشکیل میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔ پیر کو جرمنی میں تعینات لبنانی سفیر مصطفی ادیب کو ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ فرانس کا لبنان کی داخلی سیاست میں خاصا اثر ہے اور اطلاعات ہیں کہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی سے قبل ملک کے مختلف سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔