لبنان سے فائر میزائل کی زد میںاسرائیلی خاتون فوجی ہلاک

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان سے داغے گئے ایک میزائل کی زد میں آکر ایک خاتون فوجی ہلاک ہوگئی ہے۔ شمالی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا فوج نے بتایا کہ مرنے والی 20 سالہ سارجنٹ عومر سارہ بینجو تھی۔ اسرائیلی فوج نے ایک الگ بیان میں مزید کہا کہ شمالی کمان کے اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ خیال رہے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان چار ماہ سے زائد عرصے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوجی سربراہ ہرزی ہیلیوی نے کہا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ روکنے کا یہ درست وقت نہیں۔