ریاض : سعودی حکام نے لبنان سے منشیات اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 14.4 ملین نشہ آور امفیٹامائن گولیوں کو جدہ اسلامک بندرگاہ پر پکڑ لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان نشہ آور گولیوں کو لوہے کی پلیٹوں میں چھپایا گیا تھا۔ اپریل میں سعودی حکام نے لبنان سے آنے والی تمام زرعی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ لبنان سے فروٹ درآمد کرنے کی آڑ میں منشیات کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے۔
