بیروت: لبنان میں بدعنوانی، غربت اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کے دوران مشتعل افراد کے ہاتھوں بلدیہ کی عمارت نذر آتش کردی گئی ۔ یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا۔ مظاہرین نے عبدالحمید کرامی اسکوائر سے طرابلس کی بلدیہ کا رخ کیا اور پھر اس کی عمارت پر پتھراؤ کیا اور آتش گیر بم پھینکے۔ اس کے نتیجے میں عمارت کے اندر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔