بیروت ۔ لبنان نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تین ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جو جمعرات 7 جنوری سے یکم فروری تک پورے ملک میں نافذ ہوجائے گا۔مقامی میڈیاکے مطابق لبنانی وزیر صحت حماد حسن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شام 6سے صبح پانچ بجے تک کرفیو رہے گا۔وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہایہ بات واضح ہے کہ یہ وبائی چیلنج اس مرحلے تک پہنچ گیا ہے جس سے شہریوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات ہیں اور دواخانے مریضوں کو بستر فراہم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔