بیروت : لبنان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ اور ناکام پالیسیوں کے خلاف عوام نے حکومت کی تبدیلی کا نعرہ لگا دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق لبنان 5برس سے شدید بحرانوں کا شکار ہے، جس کے باعث لبنانی عوام مظاہرے کرکے تنگ ا?چکے ہیں۔ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مظاہروں نے سیاسی، سلامتی اور سفارتی حوالے سے خدشات میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث چیف جسٹس نے وکلا کو کھانے پینے کی اشیا اور تیل مصنوعات پر اجارہ داری کے خاتمے کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سرکاری وکیل اشیائے خورونوش اور تیل کی مصنوعات پر اجارہ داری اور اشیا کی مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت پر نظر رکھیں۔