لبنان میں بڑے زمینی آپریشن کیلئے فوج تیار ہے: اسرائیلی حکام

   

تل ابیب: اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے سینئر اسرائیلی حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہیکہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں ممکنہ بڑے زمینی آپریشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کارپوریشن نے عندیہ دیا کہ فوج مشق سے پہلے فضائی کارروائی کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب جب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے جنگجو کئی مہینوں سے لبنان کی جنوبی سرحد کے قریب لاوارث دیہاتوں اور بستیوں میں ایک دوسرے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پوزیشنیں تبدیل کر رہے اور اپنا کنٹرول مسلط کرنے کیلئے حالات کو جنگ کے حالات کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔ اکتوبر میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے دونوں فریق روزانہ راکٹوں، توپخانوں کے گولوں اور فضائی حملوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔