لبنان میں حزب اللہ کا ہوائی اڈہ؟

   

بیروت: اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے چند روز قبل میڈیا کے سامنے دستاویزات اور نقشے پیش کیے جن میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کیلئے جنوبی لبنان میں ایک ہوائی اڈہ کے قیام کا انکشاف کیا گیا تھا۔گیلنٹ نے اس کی فضائی تصاویر دکھائیں جو ان کے بقول اسرائیل کیخلاف ’’دہشت گردی کے اہداف‘‘ کے حصول کے مقصد سے ایران کی طرف سے بنایا گیا ہوائی اڈہ تھا۔گیلنٹ نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن کہا کہ یہ سائٹ درمیانے درجہ کے طیارہ کیلئے موزوں ہے۔گیلنٹ نے جس جگہ کا ذکر کیا وہ برک جبور گاؤں اور لبنان کے شہر جزین کے قریب واقع ہے جو سرحد پر واقع قصبہ مطلہ سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔جزین ضلع کے مقامی ذرائع نے کہا کہ یہ جگہ جنوبی لبنان میں جزین اور جزین کے شہر کفارہونہ کے درمیان برک جبور سرحدی علاقے میں واقع ہے۔اسے حزب اللہ کا فوجی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔