لبنان میں زینہ عکر کو وزیرخارجہ کا قلمدان تفویض

   

Ferty9 Clinic

بیروت: لبنان کے صدر میشال عون نے وزیر خارجہ شربل وھب کے مستعفی ہونے کے بعد زینہ عکر کو وزیرخارجہ مقرر کیا ہے۔ زینہ عکر نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع کے طور پر پہلے ہی سے کام کررہی ہیں۔ لبنانی نیشنل میڈیا ایجنسی کے مطابق صدر عون نے شربل وھب کا استعفی منظور کرکے انہیں وزیرخارجہ کی حیثیت سے سبکدوش کردیا ہے۔ میڈیا ایجنسی کا کہنا ہے کہ صدر میشال عون نے وزیراعظم حسان دیاب سے مشاورت کے بعد زینہ عکر کو وزیر خارجہ کے فرائض تفویض کیے ہیں۔ یاد رہے کہ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل میں کابینہ میں چھ خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔ اس میں عرب دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون زینہ عکر عدرا کو وزیر دفاع بنایا گیا۔نئی حکومت میں زینہ عکر کو نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی دیا گیا۔