لبنان میں قتل اور خود کشی کے علاوہ خواتین پر تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ

   

بیروت : لبنان میں رواں سال کے دوران قتل اور خود کشی کے واقعات میں اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے۔ سرکاری ذرائع کی مدد سے مرتب کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 کے دوران اب تک قتل کے واقعات میں 18 فیصد جبکہ خود کشی کے واقعات میں 8 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔یہ اعداد و شمار بیروت میں کام کرنے والے ایک ریسرچ سنٹر ‘ انفارمیشن انٹر نیشنل ‘ نامی ادارے نے لبنان کی اندرونی سلامتی سے متعلق فورسز کے ڈائریکٹوریٹ کے اعدادو شمار کی بنیاد پر اپنی مرتبہ رپورٹ میں کیا ہے۔ تاہم چوری کی وارداتوں میں ساڑھے چھ فیصد اور کار چوری کے واقعات میں چھ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔